ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسی خوش فہمی میں نہیں ہیں کہ ہندوستان کی ٹیسٹ سیریز آسان ہو گی:اسمتھ

کسی خوش فہمی میں نہیں ہیں کہ ہندوستان کی ٹیسٹ سیریز آسان ہو گی:اسمتھ

Mon, 09 Jan 2017 12:44:26    S.O. News Service

سڈنی،8؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے آسانی سے ہندوستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کو دیکھنے کے بعد آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کسی طرح کی خوش فہمی میں نہیں ہیں کہ وراٹ کوہلی کی ٹیم کے خلاف 23فروری سے شروع ہونے والی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز آسان ہوگی۔آسٹریلیا نے گھریلو میدان پر پاکستان کو 3-0سے شکست دی لیکن اسمتھ کو پتہ ہے کہ جب وہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم سے اس کی ہی سرزمین پر بھڑیں گے تو انہیں کس طرح کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔آسٹریلیا کا 2013میں سابقہ دورہ کافی مایوس کن رہا تھا جس میں انہیں 0-4سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔اسمتھ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ یہ یقینی طور پر بہت مشکل سیریز ہوگی،ہم کسی بھی خوش فہمی میں نہیں ہیں کہ یہ مشکل نہیں ہوگی،اگر ہمیں ان کے خلاف مسابقتی کرکٹ کھیلنا ہے تو ہمیں بہت اچھا کرکٹ کھیلنا ہوگا،یہ بہت بڑاچیلنج ہوگا اور ان کھلاڑیوں کے گروپ کیلئے یہ دورہ سیکھنے والا ہو گا۔اسمتھ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2013میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کچھ وہاں جا چکے ہیں،ہم جانتے ہیں کہ ان کے خلاف ان کے ہی گھرمیں کھیلنا بہت مشکل ہوگا،اسے کھیلنے کے لئے مکمل طور پر مختلف جگہ ہے، وہاں کے وکٹ پر کھیلنا یہاں آسٹریلیا میں وکٹ میں کھیلنے جیسا بالکل نہیں ہے۔

کوچ ڈیرن لیہمن کو لگتا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو وہ کرنا ہوگا جو انگلینڈ کچھ مواقف پر نہیں کر سکا تھا۔لیہمن نے کہا کہ طویل وقت تک بلے بازی کرنا اہم ہوگا،مجھے لگتا ہے کہ(انگلینڈ کی)ایلسٹر کک نے اپنے دورے کا صحیح اندازہ کیا، جس میں وہ طویل عرصے تک بلے بازی نہیں کر سکے۔انہوں نے اچھے اسکور بنائے لیکن وہ پھر بھی طویل وقت تک بلے بازی نہیں کر سکے،اس گروپ کے لیے یہ چیلنج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سڈنی میں پہلی اننگز میں 135اوور تک بلے بازی کی،ہمیں ہندستان میں 150سے زیادہ اوور تک بلے بازی کرکے بڑا اسکور بنا ناہوگا۔اس نوجوان کھلاڑیوں کے گروپ کے لیے یہ بڑا چیلنج ہوگا،کھلاڑی فٹ ہیں اور مضبوط ہیں اس لئے انہیں طویل وقت تک بلے بازی کرنی چاہئے۔ہندوستان کے خلاف ان کی ٹیم کے مجموعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر کوچ نے کچھ بھی ظاہر نہیں کیا، لیکن ایسی قیاس آرائی ہے کہ تجربہ کار اوپنر شان مارش ٹیم میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں بہترین لائن اپ کو کھلایا جائے گا۔اس وقت آپ کہہ سکتے ہیں کہ وہ کھیلے گا لیکن ہم ابھی نہیں جانتے ہیں کہ وہاں کے حالات کیسے ہوں گے، پچیں کیسی ہوں گی۔ہندوستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ پونے میں 23فروری سے شروع ہوگا۔


Share: